نئی دہلی، 2؍ جنوری (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سماج وادی پارٹی میں رسہ کشی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔معاملہ الیکشن کمیشن کی دہلیز تک جا پہنچا ہے۔اکھلیش اور ملائم ’سائیکل‘انتخابی نشان پر اپنے اپنے دعوے کو لے کر الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ملائم سنگھ یادو الیکشن کمیشن سے قومی کنونشن کے فیصلوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے ۔الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے کے وقت ملائم کے ساتھ شیو پال یادو اور امر سنگھ بھی موجود رہیں گے۔امر سنگھ نے کہا کہ ملائم کے لیے کھلنایک بھی بننا پڑا تو بنوں گا،ملائم نے کہا تھا کہ میں پارٹی میں نہیں ہوں ، دل میں ہوں،میں ملائم کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا،ملائم میرے دل میں ہیں۔امر سنگھ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہوں نے کسی سے ہاتھ جوڑ کر راجیہ سبھا کا ٹکٹ نہیں مانگا تھا۔کچھ دن پہلے ہی امر نے میں پارٹی اراکین سے نیتا جی کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ افسوس کی بات ہے۔اکھلیش پر نشانہ لگاتے ہوئے امر سنگھ نے کہا تھا کہ ایسا دور بھی آئے گا،بیٹا کرے گا راج،والد جنگل جائے گا ۔امر سنگھ نے کہا تھا کہ پارٹی کی بنیاد ملائم سنگھ نے بہت اخلاص اور سخت محنت سے ڈالی تھی، میں نے یہ پہلے بھی کہا ہے اور اب بھی کہوں گا کہ ملائم سنگھ سماج وادی پارٹی کے صدر ہیں، ساتھ ساتھ اکھلیش کے والد بھی ہیں۔